بنوں اور مردان تعلیمی بورڈ کےنتائج

بنوں اور مردان تعلیمی بورڈ کےنتائج میں بھی طالبات نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک: بنوں اور مردان تعلیمی بورڈ کےنتائج میں بھی طالبات نے میدان مار لیا۔
بنوں کے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبہ ماریہ زیب نے 1200 میں سے 1107 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
طالب علم عطاء الرحمن نے 1200 میں سے 1096 نمبرات لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ممہ خیل بنوچی کے طالب علم محمد یسین نے 1200 میں 1083 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
بنوں بورڈ کے نتائج کے مطابق انٹر میڈیٹ کے سال اول میں کل 37569 میں سے 27488 طلبہ کامیاب قرار پائے جبکہ اس حساب سے نتیجہ 73 فیصد رہا۔
سال دوئم میں 19825 میں سے 15997 طلبہ کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 81 فیصد رہا۔
ادھر مردان تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام انٹر امتحانات میں نوشہرہ کی طالبہ بازی لے گئیں۔
نوشہرہ کے فی پیس سکول اینڈ کالج کی طالبہ رمشا حجاب پری میڈیکل میں 1147 نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہو گئیں۔
مردان بورڈ کے نتائج 93.54 فیصد رہا ، کامیاب طلباء و طالبات کو شیلڈ اور اسناد بھی دئیے گئے۔ بنوں اور مردان تعلیمی بورڈ کےنتائج میں بھی طالبات نے میدان مار لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں ڈی ایس پی کا بیٹا قتل ،نعش کھیتوں سے برآمد