این سی وی سی ضمنی انتخابات

صوابی، این سی وی سی ضمنی انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں این سی وی سی ضمنی انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ویلج اورنیبرھوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر 20 اکتوبر ،2024 کو ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس جاری کردیۓ، جس میں بتایا گیا ہے کہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 16ستمبر سے 19 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
20 ستمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی، جبکہ کاغذات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 21 ستمبر تا 24 ستمبر ہوگی۔
شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 ستمبر تا 28 ستمبر داخل کی جاسکیں گی، ان اپیلوں پر فیصلہ 2 اکتوبر تک کیا جائیگا۔
امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 2 اکتوبر کو جاری کی جائیگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 3 اکتوبر تک واپس لے سکیں گے۔ اس کے بعد 4 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے ان کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ان اضلاع میں سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تبادلوں پر پابندی عائدکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس