امریکی طیارہ ساز کمپنی کے ملازمین

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر امریکی طیارہ ساز کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال

ویب ڈیسک: تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر امریکی طیارہ ساز کمپنی کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث معاملات ٹھپ ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 30 ہزار ملازمین نے کمپنی اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ اور یونین لیڈر کے درمیان معاہدے کے تحت بوئنگ ملازمین کو 4 سالوں کے دوران تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی جسے 95 فیصد ملازمین نے مسترد کردیا۔
اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یونین نے اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ کرانے کا ٹارگٹ طے کیا تھا تاہم اس میں ثابت قدم نہ رہ سکی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اور یونین کے درمیان موجودہ کنٹریکٹ 2008 میں ہوا تھا جسے 2014 میں توسیع دی گئی تھی مگر اب معاہدہ کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید