ملک میں کانگو وائرس پھیلنے لگا

ملک میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں کانگو وائرس پھیلنے لگا، جس کے باعث کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک میں کانگو وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ بلوچستان میں اب تک کانگو وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
کوئٹہ میں مزید دو افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ خاتون سمیت دو کانگو وائرس سے متاثرہ مریض ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں اب تک تیس کیسز رپورٹ ہوچکے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ