افغان سفارتکار سے ملاقات علی امین

افغان سفارتکار سے ملاقات علی امین کی کھلی بغاوت ہے، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ افغان سفارتکار سے ملاقات علی امین گنڈاپور کی کھلی بغاوت ہے، یہ سب 2014 دھرنے کا سیکوئل ہی معلوم ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور مسلسل فیڈریشن مخالف سازشیں کر رہے ہیں، کس حیثیت سے ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے ملک کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہے؟ افغان قونصل جنرل سے ہونے والی علی امین گنڈاپور کی ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، فیڈریشن لاڈلے بچے کی طرح ان کا منہ نہیں تکتی رہے گی، علی امین گنڈاپور یہ سب کچھ کیوں اور کس کے اشارے پر کر رہے ہمیں سب معلوم ہے۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ فساد پارٹی پاکستان میں دوبارہ 2014 والے دھرنے کا سیکوئل دہرانے کی پلاننگ کر رہی ہے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ اسلام آباد جلسہ اور اس کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات کسی نئے ایڈونچر کی پلاننگ معلوم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی احتجاج: خواتین سمیت پی ٹی آئی کے 103کارکن گرفتار