خیبرپختونخوا حکومت نااہل

خیبرپختونخوا حکومت نااہل ، ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ فیصل کریم

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نااہل ہے، ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کس اچھے کام کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہیں؟ اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنی بار ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ان کی تو ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ٹرانسفر پوسٹنگز، فنانس بل، سیکرٹریز کی پوسٹنگز پر پیسے لیے جاتے ہیں۔
گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ ان کا بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر انہوں نے درخت بیچ کھائے ہیں، وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا مشورہ برادرنہ طور پر دیا ہے، سرکاری طور پر نہیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان