شانگلہ میں ٹرک حادثے کا شکار

شانگلہ میں ٹرک حادثے کا شکار ، ایک شخص جاں بحق،1زخمی

ویب ڈیسک: شانگلہ الپوری میں بھینسوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ الپوری کے علاقہ بنجاڑ ڈھیری کے مقام پر پیش آیا جہاں بھینسوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا ۔
شانگلہ کی ڈیزاسٹر ٹیم نے گاڑی میں پھنسی ہوئی بھینسوں کو بھی نکال لیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو خط میں گورنر بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات کی تلقین کریں