ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو فوج اور اداروں کے خلاف لا کھڑا کیا ۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پولیس کی ذمہ داری ہمیں اور عوام کوتحفظ دینا ہے لیکن وہ خود احتجاج پر بیٹھ گئی تھی ۔
فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں ،بیورو کریٹس سے لیکر کلاس فورس ملازمین کی بھرتیوں تک پیسہ لیایا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزراء نا اہل، نالائق یا کرپٹ ہونگے اس لئے کابینہ سے ہٹایا جا رہا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو برادرانہ طور پر اعتماد کے ووٹ کا مشورہ دیا تھا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعلیٰ کس اچھے کام کیلئے عدالت میں پیش ہوتے ہیں؟ یہ خود نکمے، نااہل اور ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتنے میں نے کپڑے تبدیل نہیں کیے جتنے ان کی کابینہ کے لوگ تبدیل ہوگئے ہیں، وزیراعلی کو اچھی ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن ٹیم کا کپتان ہی نااہل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبہ کہاں ہے؟ ٹمبر مافیا کے ساتھ مل کر انہوں نے درخت بیچ دیئے ہیں، وزیراعلی کو اعتماد کے ووٹ کا مشورہ برادرنہ طور پر دیا ہے،سرکاری طور پر نہیں۔
Load/Hide Comments