بڑی جماعت کو دیوار سے

ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے سینیٹ کو مچھلی منڈی بنادیا گیا ہے، فارم 47 والے روزانہ ہمیں یاد دہانی کرواتے ہیں کہ حکومت جعلی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جو قوانین بنا رہی یہ عوام کے مفاد میں نہیں ہیں، جوڈیشری اور پارلیمان کو کنٹرول کیا جارہا ہے، یہ ملک میں کیا تاثر دینا چاہتے ہیں؟ ملک اس کرائسز کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق بات کرنی تھی، یہ جعلی ووٹوں سے بٹھائے گئے ہیں، یہ کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنے دے رہے، پارلیمان کوایک مفلوج ادارہ بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں بات سننے کا حوصلہ نہیں ہے،کیسے ملکی معاملات چلیں گے؟ ہم نے کوشش کی ہے کہ سیاسی جدوجہد کو پر امن رکھیں، ہم آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اقدامات لے رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو ظلم و جبر کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان