نئے معاونین خصوصی کو قلمدان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے چار کئے معاون خصوصی کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے گئے ۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مصورخان کوموسمیاتی تبدیلی ، جنگلات اور جنگلی حیات کا محکمہ دے دیا گیا ہے ۔
معاون خصوصی محمدسہیل آفریدی کو کمیونی کیشن اینڈ ورکس کا چارج حوالے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیک محمدخان کو ریلیف، ری ہیبلیٹیشن اور سیٹلمنٹ جبکہ ہمایوں خان کو محکمہ جیل خانہ جات کا قلمدان دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کردی گئی تھی ۔
گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی تجویز پر 4اراکین اسمبلی کو معاونین خصوصی اور ایک رکن کو مشیر تعینات کرنے کی سمری پردستخط کئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  دکی میں مسلح افراد کا کوئلہ کانوں پرحملہ، 20مزدور جاں بحق