موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں

نوشہرہ :2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،دو افراد جاں بحق،2زخمی

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں 2موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
حادثہ پبی کے تھانہ جلوزئی کی حدود یونیورسٹی مین چراٹ روڈ پر پیش آیا جہاں ون ویلنگ کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں ۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پشاور سے جبکہ زخمی مقامی بتائے جارہے ہیں ۔
نعشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کےمعالج کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی،جیل سےواپس چلےگئے