راج کماری کتنے سفراء سے مل

علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ افغان سفارتکار سے ملاقات پر وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں۔
18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلی غیرملکی دورے کرسکتا ہے، افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز و بے بنیاد ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزراء کی علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید کرنے والے جعلی وزراء یا تو آئین سے بالکل نابلد ہیں یا پھر عوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وزیراعلی غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کرسکتے ہیں، جعلی وزراء یہ بھی بھول گئے کہ شہباز شریف خود بھی بحیثیت وزیر اعلی مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے بتایا کہ ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کئے اور ان میں خوب کمیشن بھی کمایا، تنقید کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ راج کماری مریم نواز نے بطور وزیراعلی کتنے سفراء سے ملاقاتیں کی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پہلے بھی غیر ملکی سفراء اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور ائندہ بھی کریں گے، ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں بھی علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے، اس وقت تو کچھ نہیں ہوا اب کیوں نامناسب سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مشیر اطلاعات و نشریات خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ افغان سفارتکار سے ملاقات پر وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور پر تنقید کرنیوالے بتائیں راج کماری کتنے سفراء سے مل چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، وزیر دفاع نے خبردار کردیا