ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری

صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری

ویب ڈیسک: صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی حکام کے مطابق آر ڈی سی ڈویڑنل سطح پر کمشنر کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی براہ راست محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کو جوابدہ ہوگی۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز ، فنانس اور تعمیرات کی بھی نمائندگی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ڈویڑنل پلاننگ آفیسر آر ڈی سی کے سیکرٹری ہونگے، کمیٹی 10 سے 20 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظور ی و نگرانی کرے گی۔ جبکہ کمیٹی کیلئَے ماہانہ اجلاس لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ : صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ریجنل ڈیویلپمنٹ کمیٹی کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں:  بلاول کی فوجی عدالتوں اورمخصوص نشستوں سےمتعلق آئینی ترامیم کی مخالفت