حکومتی وفد مولانا کو منانے میں

آئینی ترمیم، حکومتی وفد مولانا کو منانے میں ایک بار پھر ناکام

ویب ڈیسک: عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد متحریک ہو گیا ہے ، حکمران اتحاد کے وفد نے رات گئے =سربراہ جے یو آئی ف سے ملاقات کی لیکن حکومتی وفد مولانا کو منانے میں ایک بار پھر سے ناکام رہا۔
رات گئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔
رہنما ن لیگ نے مولانا کو ججز کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آئینی ترمیم پر حکومت کا ساتھ دینے پر آمادہ کرنے کی پوری کوشش کی گئی لیکن سربراہ جے یو آئی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔
ادھر وزیرداخلہ محسن نقوی بھی پارلیمان میں نمبر پورے کرنے کیلئے متحرک ہوگئے تاہم اس دوران جے یو آئی نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کی جانیوالی قانون سازی یکسر مسترد کردی، تاہم اس دوران مولانا فضل الرحمان نے عدالتی اصلاحات لانے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ رات گئے حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مولانا سے بات چیت کرنے کیلئے جانے والے وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،اعظم نذیرتارڑاورمحسن نقوی شامل تھے۔
عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے حکمران اتحاد متحریک ہو گیا ہے ، حکمران اتحاد کے وفد نے رات گئے =سربراہ جے یو آئی ف سے ملاقات کی لیکن حکومتی وفد مولانا کو منانے میں ایک بار پھر سے ناکام رہا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم پر مشاورت، سیاسی جماعتوں نے اپنے مسودے پیش کر دیئے