ژوب میں بس کو حادثہ

ژوب میں بس کو حادثہ، 5 مسافر جاں بحق، 24 زخمی

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 5 مسافر جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے براستہ ژوب کوئٹہ جا نے والی مسافر بس قومی شاہراہ ژوب پر کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں 5 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں۔
امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہل کاروں نے زخموں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جب کہ لاشوں کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ژوب میں بس کو حادثہ کے دوران 5 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  نیب کو احتساب کے لیے مزید موثر بنایا جائے،آئی ایم ایف