پیر خانے میں آتشزدگی سے 5افراد

مردان، پیر خانے میں آتشزدگی سے 5افراد جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک : ضلع مردان میں رستم باغ جبران کے قریب پیر خانے میں آتشزدگی سے 5افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 فائر فائیٹرز ٹیم نے جانفشانی سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، ریسکیو نے تمام جاں بحق افراد کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں اونچائی پر واقع مکان مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔
پہاڑ میں واقع گھر تک گاڑی کی رسائی ممکن نا ہونے کے باعث روایتی طریقے سے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔
جاں بحق افراد کو نکال کر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پہاڑ میں اونچائی پر واقع مکان مزار کے مریدوں کی رہائش گاہ تھی۔
یاد رہے کہ ضلع مردان میں رستم باغ جبران کے قریب پیر خانے میں آتشزدگی سے 5افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ