چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے

چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق، نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں تیز بارش اور طوفان کے باعث کمرے کی چھت گر گئی جس سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ، اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ ادھر بچوں میں 8 ماہ کی دعا نور،7سالہ دعا نور اور 8سالہ موسیٰ شامل ہیں۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور ڈیزسٹر وہیکل بھی حادثے پر پہنچ گئیں۔
ترنگزئی میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دیا گیا۔
ترنگزئی میں ایک گھر سے 5 جنازے اٹھنے پر جہاں علاقے میں کہرام مچ گیا وہیں فضاء بھی سوگوار رہی۔
نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر سرکاری حکام ،علاقے کے ھزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس وقت رقت انگیز مناظر تھے اور ہر آنکھ پر نم تھی۔
یاد رہے کہ چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ ، اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دیدی