کوئلے کی کان میں گیس بھر

ہرنائی: کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق

ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 4 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
ہرنائی کے علاقے شاہرگ کی کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 6 کان کن اندر پھنس گئے تھے۔
اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر نے بتایا کہ کوئلے کی کان میں پھنس کر 4 کان کن جاں بحق ہو گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک کان کن کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کان کن کی تلاش جاری ہے۔
لیویز ذرائع کا اس حوالے سے وضاحتی بیان مِں کہنا ہے کہ ریکسیو کے رضا کاروں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشوں اور زندہ بچ جانے والے شخص کو کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں اس واقعے کے دوران 4 کان کن جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے 2اموات،پشاور سب سے زیادہ متاثر