ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، اس واقعہ میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ذراءع نے بتایا ہے کہ کچلاک میں پولیس گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے اڑایا گیا، اس واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا۔
ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں شہید ہونے والوں میں پشین کا رہائشی اے ایس آئی زین اللہ ترین اور کچلاک کلی آٹوزئی پولیس جوان محمد طاہر شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے کچلاک میں پولیس گاڑی بارودی مواد سے اڑا دی گئی، اس واقعہ میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
Load/Hide Comments