چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل

پشاور، گھریلو لڑائی جھگڑوں پر چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک: گھریلو لڑائی جھگڑوں پر چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل ، پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔
واقعات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود شھید بابا کے قریب 35 سالہ یوسف ولد اول خان کو قتل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے تھانہ بڈھ بیرکی جانب سے تفتیش کرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود شہید گڑھی میں گھریلو لڑائی جھگڑوں پر بھتیجے ملزم مزمل ولد واصل خان نے فائرنگ کر کے اپنے چچا یوسف ولد اول خان کو قتل کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
اسی طرح مقتول کے بھائی الیاس ولد اول خان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ گھریلو لڑائی جھگڑوں پر چچا بھتیجے کے ہاتھوں قتل ، پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر وحشیانہ بمباری، 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 فلسطینی شہید