خیبرپختونخوا میں‌ گورنر راج کا امکان

بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں‌ گورنر راج کا امکان ظاہر کر دیا

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں‌ گورنر راج کا امکان ظاہر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور افغانستان ضرور جائیں بلکہ افغانستان کو چاہیے کہ وہ انہیں اپنے پاس ہی رکھ لے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی ویسے تو گورنر راج کے حق میں قطعی نہیں لیکن آخری قدم کے طور پر گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج لگ بھی جائے تو اٹھارہویں ترمیم میں ہم نے ایسی گنجائش رکھی ہے کہ یہ زیادہ دیر تک نہ لگا رہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے افغانستان سے بات چیت کرنے کے اعلان پر تبصرہ کیا کہ گنڈاپور اگر افغانستان جانا چاہیں تو ضرور جائیں بلکہ ایسا افغانستان کو چاہیے کہ وہ انہیں اپنے پاس ہی رکھ لے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا میں‌ گورنر راج کا امکان ظاہر کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی