کم برے امیدوار کوووٹ دیں

کم برے امیدوار کوووٹ دیں، امریکی انتخاب میں پوپ فرانسس کا مشورہ

ویب ڈیسک: کیتھولک امریکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کم برے امیدوار کوووٹ دیں۔
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کیتھلوک امریکی، صدارتی انتخاب میں ووٹ دیتے وقت احتیاط سے کام لیں اور ایسے میں جو کم برا امیدوار ہو تو اس کا انتخاب کریں۔
ذرائع کے مطابق سنگاپور سے روم واپس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے بھی ٹرمپ اور ہیرس پر تنقید کی۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تارکین وطن کی ملک بدری اور کملا ہیرس پر اسقاط حمل کی حمایت پر تنقید کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ تارکین وطن کو اپنے ملک نہ آنے دینا گناہ ہے، جبکہ اسقاط حمل بھی قتل کجے زمرے میں ہی آتا ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے دونوں امیدواروں کی پالیسیوں پر بھی تنقید کی، تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیتھولک امریکیوں کو ووٹ دینے کی ترغیب بھی دی۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ نہ دینا درست نہیں، ووٹ دینا چاہیے، ان دونوں امیدواروں میں جو کم برا ہو اسے ووٹ دینا چاہئے۔
یاد رہے کہ کیتھولک امریکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کم برے امیدوار کوووٹ دیں۔

مزید پڑھیں:  کے پی پریزن رولز2018 میں ترامیم، قیدیوں کو آلو گوشت اور پراٹھے دیئے جائیں گے