ویب ڈیسک: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 قتل شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک کی حدود مرحبا کالونی سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ دو بنوں کے رہائشی ہیں‘تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولین حلیہ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اراکین معلوم ہوتے ہیں‘ نعشوں کے قریب سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
Load/Hide Comments