5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا

5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب، ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: 5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب کرا لئے گئے، جبکہ اس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان گرفتار کر لئے۔
ذرائع کے مطابق 4 ستمبر کو مغوی ڈاکٹر یوسف کے والد فقیر اللہ کی مدعیت میں تھانہ سربند میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
اس حوالے سے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سجاد احمد صاحبزادہ نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد یوسف اپنے گھر حاجی بانڈا سے ڈیوٹی کیلئے شوکت خانم ہسپتال جارہے تھے کہ بھٹہ خشت بازار اچینی روڈ سے 5کروڑ تاوان کی غرض سے اغوا کر لئے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور کے علاقے متنی سے مغوی ڈاکٹر کو بازیاب کرا کے اغواکار گینگ کا سراغ لگا کر دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
حکمت نامی ایک ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ دوسرے ملزم اسد علی سنگو کا تعلق سربند پشاور سے ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تفتیش کے دوران دو مزید ملزمان کا انکشاف ہوا ہے جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تاوان کی غرض سے اغوا ڈاکٹر یوسف بازیاب کرا لئے گئے جبکہ اس دوران پولیس نے ملزمان گرفتار کر لئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کر دی