130رپورٹ ڈینگی کیسز میں صرف

صوبہ میں رواں سال 130رپورٹ ڈینگی کیسز میں صرف 11فعال ہیں، عدیل شاہ

ویب ڈیسک: سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے موثر کارروائی اور عوامی تعاون کی بدولت صوبہ میں رواں سال 130رپورٹ ڈینگی کیسز میں صرف 11 فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان میں 119 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، موسمیاتی تغیر کے نتیجے میں حالیہ بارشوں کے بعد چند اضلاع میں ڈینگی کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ عوام سے احتیاطی تدابیر پر مزید سختی سے عمل کرنے کی اپیل ہے، ڈینگی سیزن ختم ہونے تک مچھروں کی افزائش کو روکنے میں ہمیں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹس کیساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، تمام متعلقہ اہلکاروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بابت کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، یہی احتیاطی تدابیر ہیں جس کی بدولت صوبہ میں رواں سال 130رپورٹ ڈینگی کیسز میں صرف 11 فعال ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ نے بتایا کہ تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ سرویلنس، لاروا کی تلفی اور دینگی کنٹرول کے تمام کوششوں میں مزید تیزی لائیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کنٹرول کیلئے لائن ڈیپارٹمنٹس کیساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں، تمام متعلقہ اہلکاروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے پشتون قومی جرگہ کیلئے خیمے بھیج دئیے