ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم سرکیئر سٹارمر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے۔
ملاقات سے پہلے دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا تاہم صحافیوں کے زیادہ تر سوالوں کے جواب نہیں دیے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن یوکرین جنگ نہیں جیت سکیں گے، میں پیوٹن کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔
برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکا سے خصوصی تعلق مضبوط کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ کے حوالے سے آئندہ چند ہفتے اور مہینے اہم ہو سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments