ویب ڈیسک: ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا کہ ایران اسرائیلی دھمکیوں کا ہر لمحے جواب دینے کیلئے تیار ہے، یہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، یہ اسرائیل ہو یا اتحادی چاہے امریکہ ہی کیوں نہ ہو ان کی دھمکیوں کا جواب دیتے رہیں گے۔
محمد باقری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں مچی افراتفری اور امن و امن کی مخدوش صورت حال ان کے ملک پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی سیکورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔
واضح رہے کہ ایران کے کئی فوجی عہدے داران گزشتہ ہفتوں کے دوران یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ ان کے ملک کا رد عمل طوالت اختیار کر سکتا ہے۔
رواں سال حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوراً بعد ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک اپنی سرزمین پر قتل کئے جانے والے مہمان کا خود انتقام لے گا اور یہ انتقام درد ناک ہو گا۔
یاد رہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے کہا کہ ایران اسرائیلی دھمکیوں کا ہر لمحے جواب دینے کیلئے تیار ہے، یہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، یہ اسرائیل ہو یا اتحادی چاہے امریکہ ہی کیوں نہ ہو ان کی دھمکیوں کا جواب دیتے رہیں گے۔
Load/Hide Comments