اپ گریڈیشن میں تاخیر کیخلاف پرائمری

اپ گریڈیشن میں تاخیر کیخلاف پرائمری اساتذہ کا احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: اپ گریڈیشن میں تاخیر کیخلاف پرائمری اساتذہ کی جانب سے علامتی تالہ بندی اور احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی اپ گریڈیشن میں تاخیر کے خلاف صوبے کے پرائمری اساتذہ نے کہا کہ 7 اکتوبر کو علامتی تالہ بندی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔
آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں اپٹا نے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر کے پرائمری سکولوں کی تالا بندی کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی 7 اکتوبر کو پشاور میں اساتذہ کا تاریخی دھرنا ہوگا۔
اپٹا کے مطابق اس دوران صوبہ بھر میں پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں گے۔
صدر اپٹا عزیز اللہ خان نے کہا کہ اساتذہ اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بطور احتجاج صوبہ بھر کے 25 ہزار سے زائد پرائمری سکول بند کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اپ گریڈیشن میں تاخیر کیخلاف پرائمری اساتذہ کی جانب سے علامتی تالہ بندی اور احتجاج کا اعلان کر دیا گیا۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس میں اپٹا نے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر کے پرائمری سکولوں کی تالا بندی کی جائے گی، اس کے ساتھ ہی 7 اکتوبر کو پشاور میں اساتذہ کا تاریخی دھرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کالعدم پی ٹی ایم سے متعلق پٹیشنز پر عدالتی فیصلے جاری