ویب ڈیسک: کانگو میں بغاوت پر 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
افریقی ملک کانگو کی فوجی عدالت نے رواں برس مئی میں ملک میں حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے کی گئی ناکام بغاوت پر تمام افراد کو سزائے موت سنائی۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس 19 مئی کو کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں ایوان صدر پر مسلح افراد نے کچھ دیر کے لئے قبضہ کرلیا تھا۔
اس دوران سیکیورٹی فورسز نے ان کے لیڈر کانگو نژاد امریکی سیاست دان کرسٹیان مالنگا کو مار ڈالا اور اس کے ساتھ ہی مسلح افراد کا قبضہ ایوان صدر پر سے ختم کردیا تھا۔
یاد رہے کہ کانگو میں بغاوت پر 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی۔
Load/Hide Comments