ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا، لاکھوں امیدواروں کی شرکت

ویب ڈیسک: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے تحت ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا، اس ٹیسٹ میں 1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار شرکت کرینگے۔
پی ایم ڈی سی نے رواں سال کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ڈی سی ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو ہو گا۔
ترجمان نے بتایا کہ رواں سال1 لاکھ 67 ہزار 77 امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے، جس کی ذمے داری ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو دی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی ترجمان کے مطابق کراچی میں ٹیسٹ این ای ڈی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں لیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سندھ بھر سے 38 ہزار امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  دیرلوئر میں ٹریفک حادثہ کے دوران 8 افراد زخمی