چورہ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں

جمرود کے پہاڑی علاقے چورہ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے دور افتادہ پہاڑی علاقے چورہ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔
مال بردار گاڑیوں کے ساتھ 200 کے قریب ڈرائیورز و کنڈکٹرز بھی پھنس گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمرود بھگیاڑی کے مقام پر پیچھلے ایک ماہ سے پاک افغان شاہراہ احتجاجی دھرنے کے باعث بند ہے، جس سے مال بردار گاڑیاں شلمان سے ملاگوری و علی مسجد سے جبہ جمرود دور دراز دشوار گزار راستوں سے جاتی ہیں۔
بازار زخہ خیل میں شدید بارش کے بعد سیلابی ریلے امڈ آئے ہیں، جس سے جمرود چورہ کے مقام پر مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں ہیں، چورہ کے مقامی لوگوں نے پھنسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا۔
مال بردار گاڑیاں پھنس جانے سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے دور افتادہ پہاڑی علاقے چورہ میں درجنوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب