انگوراڈہ قومی دھرنے کی حمایت

انگوراڈہ قومی دھرنے کی حمایت میں سیاسی جماعتیں بھی متحرک، ریلی نکالی

ویب ڈیسک: انگوراڈہ قومی دھرنے کی حمایت میں سیاسی جماعتیں بھی متحرک ہو گئیں اور اس دوران سیاسی جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔
11 ماہ سے جاری انگوراڈہ قومی دھرنے کی حمایت میں وانا میں سیاسی جماعتوں کیجانب سے احتجاجی جلسہ کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ آنگوراڈ میں مکینوں کو درپیش مسائل دور کئے جائیں۔
جلسہ میں عمائدین، سیاسی قائدین تاجر برادری کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
وانا بازار جلسہ و ریلی میں شدید نعرے بازی کی گئی اور آنگوراڈہ بارڈر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ ایک طرف بے روزگاری اور دوسری طرف معاشی قتل عام ہورہا ہے، بارڈر کے ار پار وزیر قبائل آباد ہیں اور جائیدادیں بھی ان کی ہر دو جانب ہیں۔ اس لئے ای پاس کارڈ جاری اور سپشل کاؤنٹر بنایا جائے۔
ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران وانا بازار جزوی طور پر بند رہا، انگوراڈہ بارڈر بند ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔
ریلی شرکاء نے کہا کہ انگوراڈہ میں گزشتہ 11 ماہ سے قومی اختجاجی دھرنا جاری ہے، بارڈر گیٹ اور دیگر علاقائی مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔ 11 ماہ سے جاری دھرنے کی حمایت میں احتجاجی جلسہ کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل دور کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے