موجودہ حالات میں آئینی ترمیم ملک

موجودہ حالات میں آئینی ترمیم ملک کیلئے خطرناک ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آئینی ترمیم ملک کیلئے خطرناک ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ میں اپنی مرضی کے ججز لگانا چاہتی ہے۔ چیف جسٹس کو واضح الفاظ میں اپنا مؤقف دینا چاہیے تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب ججز کے بارے میں ایسے ریمارکس آئیں کہ یہ فلاں پارٹی کا ہے اور وہ فلاں پارٹی کا ہے تو پھر عوام کہاں جائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو عدالتی معاملہ چھیڑنا نہیں چاہیے تھا، آئین ایک ایسا ڈاکیومنٹ ہے جس پر عوام متفق ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس نکتے کو چھیڑ کر حالات بگاڑ دیئے، موجودہ حالات کے تناظر میں یہ بل ملک کیلئے خطرناک بات ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں، جماعت اسلامی ملک بھر میں مقبول ہو رہی ہے، لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہاہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور بےروزگاری میں اضافہ ہورہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں لوگ جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے متحرک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریز بند ہورہی ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ بجلی بلوں میں بھی کمی ہونی چاہئے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں آئینی ترمیم ملک کیلئے خطرناک ہوگا۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل اجلاس طلب کر لیا