علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک

علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں استثنیٰ درخواست منظور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔
علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، اس دوران وزیراعلیٰ کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ہنگو کے زنانہ سکول میں بھگدڑ مچنے سے 11 طالبات زخمی