نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد

اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے

ویب ڈیسک: اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے، تل ابیب کی سڑکوں پر بڑی ریلی نکالی گئی
ریلی میں ہزار وں مظاہرین یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ کا مطالبہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں ۔
پولیس کی جانب سے 15مشتعل مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔
واضح رہے 7اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جس کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں جہاں معصوم فلسطینی شہید ہورہے ہیں وہیں یرغمالی بھی اسرائیلی یرغمالی بھی اپنی فورسز کے حملوں میں ہلاک ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر 100 افراد جاں بحق