شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد :ویڈیو وائرل ہوگئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کرلی۔
واقعہ پشاور کے خیبر روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار 2پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کیا جارہا ہے ۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم ہوتے ہی ایس ایس پی ٹریفک نے رپورٹ طلب کر لی۔
وائرل فوٹیج میں ٹریفک اہلکاروں کو شہریوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک پولیس اہلکار 2 شہریوں کو پولیس وین میں لے جا رہے ہیں اور اس دوران ٹریفک پولیس اہلکار وین میں موجود شہریوں کو مسلسل لاتیں مار رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے مطابق رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا، رکشے میں بیٹھی سواریوں نے ڈرائیور سے چالان لے کر پھاڑا تھا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سواریوں نے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ مل کر اہلکاروں سے رائفل چھیننے کی کوشش بھی کی جبکہ وہ فرار ہونے کی کوشش بھی کر رہے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  واڑی بازار میں باولے کتوں کی یلغار، 8 افراد کاٹ ڈالے، ویکسین ناپید