تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے اراکین کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات طے پاگئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی 3 بجے سپیکر سے چیمبر میں ملاقات کریں گے جس میں آئینی ترامیم سے متعلق اپنے تحفظات سپیکر کو پیش کریں گے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 2ستمبر کو ہماری میٹنگ ہوئی اور ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے اراکین کو انفرادی طور پر بھی ووٹ نہ ڈالنے کا خط جاری کیاہے۔
پارلیمانی کمیٹی میٹنگ، اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط کی مکمل فائل سپیکر آفس میں جمع کرادی ہے۔
Load/Hide Comments