سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں پولیس افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پابندی عائد کردی گئی۔
اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو ماتحت پولیس افسران و اہلکاران کو سوشل میڈیا استعمال سے روکنے کیلئے خط ارسال کردیا ۔
جاری خط میں کہا گیا کہ پولیس افسران و اہلکار سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال نہیں کریں گے۔
خط میں تمام رینک کے افسران و اہلکاروں کو ٹک ٹاک، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار و افسران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سوشل میڈیا میں پرسنل اکانٹس ہولڈر کی ڈی پی پر باوردی فوٹو، اسلحہ، پولیس بیج یا دیگر شواہد اپلوڈ کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔
خط میں کے مطابق بہت سے پولیس اہلکار ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں، خلاف ورزی پر آر پی او اور ڈی پی اوز کو محکمانہ کارروائیاں کرنے کا کہا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے اس خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال سے محکمہ پولیس کی ساکھ مجروح ہوتی ہے اور سوشل میڈیا استعمال سے دیگر پولیس اہلکاروں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئِی انٹراپارٹی انتخابات، چیف جسٹس نےالتوا مانگنا تاخیری حربہ قراردیدیا