وزیراعلیٰ کیجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کا مستعفی ہونے کا اعلان

ویب ڈیسک: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے الیکشن میں جانے کا اعلان کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وزارت اعلی سے استعفیٰ دے دیں گے ۔
کیجریوال نے کہا کہ میں دو دن بعد وزارت اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دونگا اور اس وقت تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھونگا جب تک عوام اپنا فیصلہ نا دیں،
مجھے قانون کی عدالت سے انصاف ملا ہے اور اب میں انصاف لینے عوام کی عدالت میں جاونگا۔
کیجریوال کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی جگہ کسی اور پارٹی رہنما کو دہلی کا وزیراعلی نامزد کریں گے، انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریاست دہلی کے اگلے سال فروری میں ہونے والے الیکشنز کو رواں سال نومبر میں مہاراشٹرا میں ہونے والے الیکشن کیساتھ ہی کروایا جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی سربراہی میں پختون قومی جرگہ سے مذاکرات