ویب ڈیسک: سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔
تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفدکوبھی مدعو کیا تھا، بدقسمتی سے7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے نے ان مذاکرات کو ختم کر دیا۔
سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناصرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے بھی اہم ہے۔
Load/Hide Comments