ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی جانب سے کڑی شرائط عائد کئے جانے کے باوجود آج پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی ہے۔
پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سیکرٹری یاسر رضا چوہدری نے بتایا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024 میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔
Load/Hide Comments