ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کے معاملے پر سینیٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے 2ووٹوں کے بدلے 2ہزار لاپتہ افراد کی بازیابی کی شرط رکھ دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم معاملے پر بی این پی مینگل کے ایوان بالا میں 2ووٹ اہمیت اختیار کر گئے ۔
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا جس میں بی این پی کے مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سردار اختر مینگل نے آئینی ترامیم کا مسودہ مانگ لیا ہے
سردار اختر مینگل نے سینیٹ کے 2ووٹوں کے بدلے ہزار لاپتا افراد کی فوری بازیابی کامطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صادق سنجرانی نے سردار اختر مینگل کے مطالبات پر بات چیت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Load/Hide Comments