دو اراکین کو غائب کردیا گیا

ہمارے دو اراکین کو غائب کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا دعویٰ

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے دو اراکین کو غائب کردیا گیا ہے گمشدگی سے متعلق خصوصی کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے ۔
خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی کسی تجویز پر عمل نہیں ہوا، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی ، ابھی اجلاس شروع ہونے والا ہے لیکن بل کسی کے پاس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج بھی ہم سے بل شیئر نہیں کیا، عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، حکومت نے یہ نہیں کہا کہ ووٹنگ آج کروانی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کہا کہ ووٹ دینے سے متعلق دو ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کردی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دو اراکین اسمبلی رابطے میں نہیں، دونوں اراکین اسمبلی کی گمشدگی سے متعلق خصوصی کمیٹی کو آگاہ کر دیا، ان دو کے سوا ہمارے تمام اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دو اراکین غائب کیا گیا ہے ہم نے نشاندہی کردی۔

مزید پڑھیں:  لاہوری میں فائرنگ کا واقعہ، پی پی کا سابق ناظم گھر کی دہلیز پر قتل