ایکسٹینشن کیلئے بولیاں

چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کیلئے بولیاں جاری ہیں ،حافظ نعیم

ویب ڈیسک: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی توسیع کے لئے بولیاں جاری ہیں جوکہ قابل مذمت عمل ہے ۔
آئینی ترامیم کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ برسا ہا برس سے چند چہرے ہی خریدو فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں، کبھی ترمیم،کبھی جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن اور آج چیف جسٹس کی توسیع کے لئے بولیاں جاری ہیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام پارلیمان میں ہونے والے اس کھیل کی مذمت کرتے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں،خریدوفروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ایکسٹینشن دلانے کی تدبیروں کیلئے لگی منڈی میں دیکھتے ہیں کون اپنی قیمت لگواتا ہے؟۔
انہوں نے کاہ کہ ایک طرف کہتے ہیں جمہوریت اور پارلیمنٹ آگے ہونی چاہئے لیکن خود پارلیمان کی حیثیت خراب کرتے ہیں، یہی لوگ پارلیمان کی تقدس کو پامال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی، یہ ہمیشہ اسٹیبشلمنٹ کے آلہ کار بن کر اقتدار میں آتے ہیں۔
حافظ نعیم نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کو امن،جمہوری آزادی،سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آبادہائیکورٹ کا عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانےکاحکم