ویب ڈیسک: پشاور میں سب سے بڑے طبی مرکز ایل آر ایچ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے کمسن بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین کے مطابق بچے کو معمولی بخاری کی شکایت پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹر بروقت طبی امداد نہ دے سکے ۔
لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔
بچے کے والد نے الزام لگایا کہ ڈاکٹروں کے کہنے پر باہر سے پانچ چھ انجکشن لائے لیکن ڈیوٹی پر موجود نرسز گپ شپ میں مصروف رہیں ۔
متوفی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے میرے معصوم بچے کی جان لے لی ہے ۔
Load/Hide Comments