ویب ڈیسک: ہری پور میں محبوبہ سے ملنے کے لئے جانے والا پولیس اہلکار اہلخانہ کے ہتھے چڑھ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور جھاری کس چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار اظہار محبت کرنے رات کی تاریکی میں لڑکی کے گھر داخل ہوگیا۔
اہل محلہ نے پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ایک دکان میں بند کردیا ۔
لڑکی کے ورثا اور اہل محلہ نے ہری ہور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کردیا ۔
حالات کشیدہ ہونے پر ایس پی انوسٹی گیشن ڈی ایس پی خانپور عزیر خان نے موقع پر پہنچ کر اہلکار کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔
تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے پولیس اہلکار کو عوام کے چنگل سے نکال کر تھانے منتقل کردیا ۔
ڈی ایس پی عزیز خان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے سخت سزا دی جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس وردی کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
Load/Hide Comments