برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز

برطانوی وزیراعظم کیخلاف اہلیہ کے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز

برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کے خلاف اہلیہ کو تحفے میں ملے کپڑے ڈکلیئر نہ کرنے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وحید علی جن کا تعلق برطانیہ میں مقبول شخصیات میں کیا جاتا ہے نے وزیراعظم کئیر اسٹارمر کی اہلیہ کی شاپنگ کے پیسے ادا کیے اور کپڑوں میں جو تبدیلیاں کرائی تھیں ان کا بھی خرچ اٹھایا ۔
وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے اہلیہ کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں شمار ہوتے ہیں ۔
برطانوی وزیراعظم کو اس ضمن میں تحقیقات کا سامنا ہے دوسری طرف کنزرویٹو پارٹی کے ترجمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کے بالخصوص ترقی پذیر ممالک جن میں پاکستان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے یہ سوچ بھی محال دکھائی دیتی ہے کہ ملک کے وزیراعظم کی اہلیہ کو تحفے میں ملنے والے کپڑے، عینک اور بوقت ضرورت رہائشی سہولیات فراہم کیے جانے والی معلومات ظاہر نہ کرنے پر وزیراعظم کو تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لیکن اس صورتحال کا سامنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے جنہوں نے رواں سال جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی خفیہ مقام پر امانتاً تدفین، حزب اللہ نے تردید کردی