ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس

پشاور : لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس بڑھا دی گئی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے سب سے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس بڑھا دی گئی ۔
ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس میں 30روپے کا اضافہ کیا گیا ۔
ہسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی کی پرچی فیس بڑھا کر 50روپے کردی گئی ۔
ہسپتال کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پرچی فیس میں اضافے کی منظوری ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز نے دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال چلانے کیلئے ہر قسم کے اقدامات وقت کا تقاضا ہے۔

مزید پڑھیں:  پولیس کی فائرنگ سے کالعدم پی ٹی ایم کے 8کارکن زخمی