عمگاہ پرائمری سکول کے بچے

ہری پور: بیڑ گاؤں عمگاہ پرائمری سکول کے بچے فرش پر بیٹھنے پر مجبور

ویب ڈیسک: ہری پور کے دورافتادہ دیہاتوں کے سکولوں میں سہولیات کا فقدان ،یونین کونسل بیڑ گاؤں عمگاہ گورنمنٹ پرائمری سکول کے بچے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔
گورنمنٹ پرائمری سکول عمگاہ میں فرنیچر تک موجود نہیں ،ترقی یافتہ دور میں بھی چھوٹے بچے بچیاں گرمی ہو سردی ہو فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔
گورنمنٹ پرائمری سکول عمگاہ 2014میں تعمیر ہوا جس میں تقریباً70کے قریب بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں لیکن یہاں پر صرف ایک خاتون ٹیچر تعینات ہیں ۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تاحال دوسری ٹیچر کی تعیناتی نہ ہوسکی جبکہ سکول عمارت کاکام بھی ادھور چھوڑ دیا گیا ہے ۔
مین بانڈری وال میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی لیکن بار بار نشاندہی کے باوجود محکمہ تعلیم ٹس سے مس نہیں ہورہا ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم ، مناسب مسودے پر اتفاق ہو سکتا ہے :فضل الرحمان