یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کے خلاف

مردان : یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: مردان میں لویہ جرگہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی اراضی فروخت کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا گیا ۔
عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت میں مختلف سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے کالج چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
احتجاجی مظاہرے میں خواتین، طلبا تنظیموں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگانے والے گھبراہٹ کا شکار ہیں ،تعلیم قاتل پالیسی کسی صورت منظور نہیں کریں گے ۔
شرکاء نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ظالمانہ فیصلہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرے میں وکلا برادری، تنظیم تاجران کے مختلف تنظیموں نے بھی شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کا امن جرگہ کی جگہ کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا